وزیر اعظم 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک امارات کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صدر شیخ محمد بن زید اور امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاچن کے حالیہ دورے میں گرم جوش استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔