اسداللہ بھٹو کا علما دین کے نام خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر ،سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے علمائے کرام، مشائخ عظام، خطیب حضرات سے جمعہ 17 جنوری کو اجتماعات جمعہ کے موقع پر خطبات میں دین اسلام کیخلاف تبلیغ و منفی گمراہ کن پیگنڈے، بے امنی اور ظالم و مظلوم کے حوالے سے عوامی شعور پیدا کرنے کی اپیل کی ہے، علمائے دین کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن، احترام اور انسانیت کا درس دینے والا مذہب ہے ، آج سندھ بالخصوص شمالی سندھ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی میزبانی میں 12 جنوری کو سکھر میں منعقد ہونے والی اے پی سی کے دیگر فیصلوں کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 17 جنوری کو ممتاز عالم دین اپنے جمعہ کے خطبہ میں اسلام کے خلاف تبلیغ کی جانے اور بے امنی کی بابت عوام کو شعور دیں، امید ہے کہ علمائے کرام بے امنی کے خاتمے کیلئے منبر و محراب کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، طاہر اشرفی
وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اور سرپرست کون ہیں۔؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکاؤنٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں، ہم ہر اس بات کو مانیں گے جو آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔