حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے 47پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، نئی قیمت 256روپے 13پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ