اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کیلئے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19 جنوری سے ہوگا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ امریکا، مصر اور قطر معاہدے کی نگرانی کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو
پڑھیں:
ایلون مسک کیساتھ تعلقات ختم ہوچکے، اب اس سے بات کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
میڈیا کیساتھ انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انکا دنیا کے امیر ترین شخص کیساتھ رشتہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ اسکو ٹھیک کرنے کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، اگر مسک ڈیموکریٹس کو فنڈ دیتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ان کے نتائج کیا ہوں گے۔ ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا دنیا کے امیر ترین شخص کے ساتھ رشتہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ اس کو ٹھیک کرنے کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ یا اسپیس ایکس راکٹ لانچ کمپنیوں کے ساتھ امریکی حکومت کے معاہدوں کو ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔