یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی،شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو سہولیات دینے کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل اور یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
شہباز شریف نے کہا کہ سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکیلئے ترقی یافتہ ممالک کا ماڈل اپنایا جائے، چھوٹے پیمانے کےکاروبار میں خواتین انٹرپرینیورزکیلئے خصوصی پیکج تشکیل دے کر اسے جلد پیش کیا جائے ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔\932