پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا. مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی. مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا.
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا. جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی.جس کا اطلاق یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے کیا گیا تھا۔پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے.قطع نظر اس کے کہ ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کچھ بھی ہوں. اس کے علاوہ آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کی جانب سے دونوں مصنوعات پر تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ سیل مارجن وصول کیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی نئی قیمت کیا گیا تھا پیٹرول اور کی قیمت ڈیزل کی تیل کی مٹی کے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :