تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا بانی ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے پیغام دیا کہ القادر کیس پر ضرور بات کریں، بانی کا کہنا ہے کہ یہ کیسی سزا ہے جس کا پیپر پہلے سے آؤٹ ہو چکا۔
اڈیالہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا کہ وہ کسی ڈیل کےلیے تیار ہو جائیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ کل ہر حال میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے، شوکت خانم اور نمل کےلیے ایسے ڈونرز بھی موجود ہیں جو 100 کروڑ بھی دینے کو تیار ہیں۔
علیمہ خان نے کہا 9 ارب روپیہ شوکت خانم میں لوگ دیتے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کےلیے بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل امپائر مانگے ہیں۔
انھوں نے کہا سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز اس کی تحقیقات کریں، بانی کہتے ہیں تحقیقات کے بعد ججز جو بھی سزا دیں گے وہ راستے میں کھڑے نہیں ہوں گے۔
آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی.
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں جوڈیشل کمیشن اور بغیر ٹرائل لوگوں کی رہائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، بانی نے گوہر علی خان اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کو خوش آئند کہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔