مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسپین جانے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں 80 مسافر سوار تھے جن میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے. جس میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ مراکش میں پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ 80 مسافروں کو لے کر موریطانیہ سے روانہ ہونے والی کشتی مراکش کی بندرگاہ الداخلہ کے قریب الٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ کشتی حادثے میں کئی زندہ بچ جانے والے افراد، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، الداخلہ کے قریب ایک کیمپ میں مقیم ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارتخانے کی ایک ٹیم الداخلہ روانہ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں کراسیسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ’ ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھی شامل تھے تارکین وطن
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن پہنچیں گی
سٹی42: لیبیا میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق میتوں کو تیونس سے دوحہ کے راستے قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاوالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
میتیں لاہور ایئرپورٹ پر لائی جائیں گی جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مرحومین کی میتوں کی باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنائی جا سکے۔