کیلی فورنیا:دنیا بھر میں کینسر (سرطان) اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، خاص طور پر پھیپھڑوں اور آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ایک تازہ تحقیق نے ان اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ کی ممکنہ وجہ کے طور پر فضا میں موجود پلاسٹک کے ننھے ذرات کو شناخت کیا ہے۔یہ ذرات پھیپھڑوں کے ٹشوز میں گہرائی تک پہنچ کر ڈی این اے کو نقصان پہنچاتے ہیں، خلیات میں تبدیلیاں لاتے ہیں اور ورم کا باعث بنتے ہیں، جو کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

سانس کے ذریعے سے یہ ذرات نگلنے سے پھیپھڑوں میں دائمی ورم اور تکسیدی تناؤ پیدا ہوتا ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ ذرات معدے کے مفید بیکٹیریاز کو متاثر کرتے ہیں، آنتوں میں ورم متحرک کرتے ہیں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔پلاسٹک میں موجود کیمیکلز رسولیوں کی نشوونما کو تیز کرتے ہیں، جو کینسر کے امکانات کو مزید بڑھاتا ہے۔

یہ تحقیق 3 ہزار سابقہ مطالعات کے تجزیے پر مبنی ہے اور اس کے نتائج جرنل انوائرمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہوئے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پلاسٹک آلودگی نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

گلاسگو سکاٹ لینڈ میں ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر فکر و نظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں، تمام مسالک علم و تحقیق کی بنیاد پر ایک دوسرے سے صحت مند مکالمہ کرتے رہیں گے تو سوسائٹی میں خیر ہی خیر برآمد ہو گی۔ اسلام دلوں کو جوڑنے والا الوہی دین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقاری نے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں جامع الفرقان میں ”بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس“ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، اگر فکر ونظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں۔ کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علماء، مذہبی سکالر، آئمہ مساجد اور مدرسین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سکاٹ لینڈ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کانفرنس تھی۔ جامع الفرقان اسلامک سنٹر میں آمد پر یوکے اسلامی مشن کے ہیڈ سید طفیل شاہ اور ڈاکٹر جاوید ندوی نے دیگر مکتب فکر کے علماء کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسالک علم و تحقیق کی بنیاد پر ایک دوسرے سے صحت مند مکالمہ کرتے رہیں گے تو سوسائٹی میں خیر ہی خیر برآمد ہو گی۔ اسلام دلوں کو جوڑنے والا الوہی دین ہے۔ اگر دین کی تعلیم و تحقیق، تدریس و تبلیغ اور نشرو اشاعت سے دل جڑنے کی بجائے ٹوٹ رہے ہیں، مفاہمت کی بجائے مزاحمت اور مخاصمت بڑھ رہی ہے، اگر خطابات پر تالی کی بجائے گالی کا شور پیدا ہورہا ہے تو پھر بلاتاخیر نفس کی گرفت کریں اور اسے شیطان کے آہنی پنجے سے واگزار کروائیں کیونکہ دین کثافت کی بجائے محبت اور لطافت کا ماحول پیدا کرتا ہے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ جس طرح انسانی جسم کے تمام اعضاء دل، دماغ، ہاتھ، پاؤں آنکھیں جب مل کر جسم میں کام کرتے ہیں تو ایک توانا جسم ترتیب پاتا اور فعال ہوتا ہے۔ اسی طرح اُمت مسلمہ کے مختلف مسالک اور مکاتب فکر دین حق کے مختلف پہلوؤں کی ترجمانی کرتے ہیں تو یکجہتی کی فضا ہموار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ مسالک دل کی طرح روحانیت، عشق الٰہی اور تصوف کی لطافتوں پر زور دیتے ہیں، کچھ مکاتب دماغ کی طرح علم، منطق اور استدلال کو دین کی اساس مانتے ہیں۔ کچھ مسالک آنکھیں بن کر شریعت کے ظاہری احکام کی پاسداری کو اولیت دیتے ہیں، کچھ مسالک ہاتھ کی مانند خدمت خلق اور اصلاح معاشرہ کو دین کی روح سمجھتے ہیں۔ طاہرالقادری نے کہا کہ اگر جسم کا کوئی عضو اپنے مقام سے تجاوز کرتا ہے تو انسانی جسم بیمار ہو جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر اُمت میں کوئی مسلک خود کو واحد حق سمجھ کر دوسروں کی تکفیر و توہین پر اتر آئے گا تو اس سے اسلام کو نقصان پہنچے گا اور اُمت کمزور ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کا مطلب یکسانیت نہیں بلکہ تکثیر اور مشترکات میں سے وحدت تلاش کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   ضعیف کینسر مریضہ خاتون کو رشتہ دار سڑک کنارے چھوڑ کر فرار
  • ملک میں کینسر کی غیرمعیاری بھارتی ادویات کی فروخت کا انکشاف
  • ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ وجہ سامنے آگئی
  • غزہ میں قحط کا اعلان کیوں نہیں ہو رہا؟
  • تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • تہاڑ جیل میں شبیر شاہ کی صحت تیزی سے گر رہی ہے
  • اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق
  • معاشرتی سختیوں کی نظرایک اور دوہرا قتل!
  • شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
  • عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دُوری کیوں اختیار کی؟