لائینز ایریا کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جائے، ذوالفقار قائم خانی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ لائینز ایریا کے لوگوں کو کے الیکٹرک کے ظلم غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے نجات دلائی جائے لائنز ایریا میں بجلی بندش کی شکایت کرنے والے مکینوں پر ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں وہ اے بی سینیا لائن کے رہائشی افراد کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر لیاقت لودھی اور ارشد جان بھی ان کے ہمراہ تھے- وفد میں شامل لوگوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک اہلکاروں نے علاقے میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے یہ لوگ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم
اسلام آباد:سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے، ادارے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، آن لائن دھوکا دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف ادارہ مؤثر اقدامات کرے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا ہے، سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انوiسٹی گیشن ایجنسی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے، عوام کو 'نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی' سے رابطہ کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سرگرمی کی شکایت یا معلومات ہوں تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبرز یا ای میل پر رابطہ کریں.
یاد رہے کہ اب سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات و شکایات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائبر کرائم کی شکایات سے متعلق رہنمائی اور تعاون کے لیے قریبی این سی سی آئی اے سرکل وزٹ کریں۔