دعا ہے عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔ آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔ اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔عمران خان کی بہن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل میں شفاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملتی ۔ القادر ایک احمقانہ کیس ہے، ہم صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آمد پر گرفتاری سے نہیں ڈرتے لیکن چوری شدہ مینڈیٹ پر کھڑی حکومت اپنے کسی عالمی تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی بہن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دی جانے والی دھمکیوں سے انہیں گمان تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان ڈر جائیں گے۔
https://Twitter.com/WENewsPk/status/1948326267972903359
’ہمارے بچے تو نہیں ڈرتے، وہ کہتے ہیں اگر انہیں گرفتار بھی کرتے ہیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن انہیں گرفتار کیوں کریں گے، یہاں بیٹھی حکومت کی شکلیں ہیں کہ عالمی سطح پر اپنا تماشا بنائیں۔‘
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے چوری شدہ مینڈیٹ والے اپنے کسی بین الاقوامی تماشے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوری شدہ سلیمان خان عالمی تماشے علیمہ خان عمران خان قاسم خان مینڈیٹ