نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
مصر(نیوز ڈیسک)مصر میں ایک نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے، اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کردی۔دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔تینوں خواتین سے شادی کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی۔ تینوں دلہنوں نے سفید لباس پہنا اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص بھی کیا۔ویڈیوں کلپ میں نوجوان دلہا محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور اس نے انہیں شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔
اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ امیرہ سے ملا اور اس سے گہری محبت کرتا تھا کیونکہ وہ اس کی پڑوسن اور اس کی پہلی محبت تھی۔انہوں نے کہا کہ پھر بعد میں وہ بوسی سے ملا اور اس سے بھی محبت کرنے لگا۔ اس کے بعد اس کی محبت اسماء سے بھی ہوگئی۔ لڑکیوں نے دولہا سے اپنی محبت کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان نے لڑکیوں کو شادی کی تیاری کے لیے قاہرہ کے شمال میں واقع علاقے شبرا الخیمہ میں ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار کرنے کے لیے بُک کرایا۔
دلہنوں کو تیار کرنے والی صابرین حسنی نے صحافیوں کو کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ دولہے کی طرف سے امیرہ نامی دلہن کو اپنے ساتھ بک کروا کر حیران رہ گئی۔ پھر وہ ایک ہفتے بعد واپس آیا اور دو دیگر لڑکیوں اسماء اور بوسی کو بک کرایا۔صابرین حسنی نے یہ بھی کہا کہ اس نے درخواست کی کہ ریزرویشن کی تقرری ایک دن میں کی جائے۔ اس نے مزید کہا تینوں لڑکیوں سے بات کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ دوست ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔صابرین نے تصدیق کی کہ اس کے سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو شائع کرنے کے بعد بہت سے لوگوں نے سوچا کا آیا یہ کہانی سچ ہے یا نہیں۔دولہا نے اس حوالے سے لوگوں سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس یا میڈیا کے ہنگامے سے دور اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے۔
بگ بیش کرکٹ لیگ میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کھیل روکنا پڑ گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایک ہی دن اور اس کہا کہ
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔