حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آپ کو جن لوگوں سے تھوڑا سا بھی خطرہ ہے۔ ان سے دور ہو جائیں اور خود کو مضبوط کر لیں۔ اس وقت صدقہ بھی دنیا ضروری ہے اور اپنی عزت کی حفاظت بھی۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اچھا اور مہربان دن ہے بحکم اللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور ایک طرف سے پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
پریشانی جو بھی ہے وہ عارضی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو آج شام ہی بہتری مل جائے گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ خود بخود دور ہو جائے گا۔ اللہ ہے نا۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
تھوڑی سی ہمت کریں سستی اور لاپرواہی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھا لیں گے تو بہتر ہے۔ آج بڑا قیمتی دن ہے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
بدنظری محسوس کی جا رہی ہے۔ اپنا صدقہ دیں نظر اتاریں اور یاحی یا قیوم کا ورد 500بار کم سے کم ضرور کرنا شروع کریں اور قریبی حسد کرنے والے میں ان سے دور ہو جائیں۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
ہر طرح کی بندش سے بحکم اللہ آزاد ہیں۔ آپ اب کھل کر اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھائیں۔ میرے اللہ نے چاہا کامیابی آپ کا مقدر ہو گی۔ اب وقت مہربان ہو رہا ہے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
کسی کا حق نہ ماریں۔ آپ کو بھی آپ کا حق مل جائے گا۔ آج ایک اچھا موقع ہے۔ اپنی اصلاح کا۔ اگر کر لیں گے تو پھر مستقبل کو کافی مضبوط بھی بنا لیں گے۔ انشاءاللہ۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
صورت حال آج کافی بہتر ہے۔ آپ کے لئے ایک بند سللہ دوبارہ ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور مالی پریشانی بھی ختم ہو سکے گی اور گھریلو ماحول میں بھی سکون آئے گا۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
جس طرح آپ چلنے کے عادی ہیں۔ اس رویے کو اب بدلنا ہوگا۔ آپ کے لئے مالی پریشانی سے نکلنے کا ایک سلسلہ بن سکتا ہے، مگر حکمت عملی بہت بہتر ہو تب ممکن ہوگا۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
جو لوگ آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ خود ہی ان سے دور ہو جائیں بار بار وارننگ ہے ورنہ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ان دنوں صدقہ دینا بھی ضروری ہے۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
اللہ نے چاہا تو آج دن اچھا اور ہر حوالے سے اہم رہے گا۔ بڑی پریشانی سے نجات ملے گی اور جن لوگوں سے امید لگا رکھی تھی وہ اب کافی حد تک پوری ہو سکتی ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
جو لوگ آپ کو صرف مطلب کے لئے ملتے ہیں۔ ان کو خود سے دور رکھیں اور عزت کی حفاظت کرنا خاص طور پر ضروری ہے۔ آپ جس قسم کے حالات دیکھ کر آئے ہیں۔ ابھی بھی عقل نہیں آئی۔
(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دور ہو لیں گے کے لئے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔
لاہور کی قدیمی مارکیٹ کی دکانیں گرانے کا فیصلہ
مزید :