وزیراعظم کی کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور دیگر بڑے تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ سینٹر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور دیگر بڑے تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور اسکیننگ کے متروک نظام کو ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا نفاذ اور کارگو ٹریکنگ کی خدمات کے اداروں کے معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسمگلنگ روکنے سے اس سال افغانستان کو 211 ملین ڈالر کی چینی کی برآمد ممکن ہوئی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مواصلات کے مربوط نظام سے پاکستان دیگر ممالک کے لیے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرنے کی
پڑھیں:
وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اُس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پیشرفت کے لیے وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور معاونت کے لیے کام کرے گی۔