سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرکی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹریٹیجک مفادات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک، تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مزید :