جامعہ نعیمیہ نے ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور:
جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر( غیرقانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔
جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کربیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس کی طرف لے جانے والے جملہ امورحرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو ہرگز ہرگز جائز نہیں۔
بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اورمحفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں۔
فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹ حضرات کے حوالے سے قانون سازی کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سلنڈرز اور اوور لوڈنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 1500 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا جا چکا ہے۔ آپریشن کے دوران 60 سے زائد اسکول بچوں کو غیر محفوظ گاڑیوں سے نکال کر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کو غیر محفوظ ٹرانسپورٹ کے خطرات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی ہے کہ اسکول وینز کی چیکنگ کو اولین ترجیح دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گیس سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔