چین ، حکومتی اقدامات بے سود ، آبادی میں مسلسل تیسرے سال کمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم اور پْرکشش مراعات کے اعلان کے باوجود آبادی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل تیسرے سال بھی چین میں آبادی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ چین کے قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 ء کے آخر تک چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ نوٹ کی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 13 لاکھ کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024ء میںآبادی میں اضافے کی رفتار 2023ء کے مقابلے میں کم رہی۔ 2022 ء میں بھی یہی صورت حال رہی تھی۔ چین کی آبادی 1980 ء سے آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جب پہلی بار ون چائلڈ پالیسی نافذ کی گئی تھی۔اسے حال ہی میں ختم کردیا گیا ہے،تاہم اس کے باوجود آبادی میں اضافہ نہیں ہوسکا بلکہ 1961 ء کے بعد پہلی بار 2022 ء میں جتنے لوگ پیدا ہورہے ہیں اس سے زیادہ کی موت ہو رہی ہے۔ حکومت نے ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے جوڑے کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس کا بھی کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوسکا۔دوسری جانب 2024 ء میں چین کی اقتصادی ترقی حکومت کے تقریباً 5 فیصد کے ہدف کے مطابق رہی۔ لیکن چینی معیشت کا مستقبل غیر یقینی ہے کیونکہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدارت سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار یا جی ڈی پی میں حقیقی معنوں میں سال بہ سال کے اعتبار سے 5 فیصد اضافہ ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چین کی
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہاکہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں،ملزمان نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، ملزمان کی حاضری معافی قانون کے مطاق نہیں ہو سکتی،ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے قانونی تقاضے پورے ہو چکے ۔
عدالت نے مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا،غیرحاضر18پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی،عدالت نے 18ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید3روز کی توسیع
ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کنوب شوزب، شیخ راشد شفیق ،شکیل نیازی ،رائے حسن نواز، مہرمحمد جاوید، محمد احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔
مزید :