غزہ میں نسل کشی کامجرم قرار دینے پرامریکی وزیرخارجہ نے 2صحافیوں کونکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آخری پریس بریفنگ گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کے اعلان کے بعد افراتفری کا شکار ہوگئی‘ 2 صحافیوں نے انٹونی بلنکن کو غزہ میں نسل کشی کا مجرم قرار دیا جس پر محکمہ خارجہ کے عملے نے انہیں زبردستی کمرے سے نکال دیا۔ پہلی رکاوٹ امریکی صحافی میکس بلومینتھل کی جانب سے آئی جنہوں نے جنگ بندی معاہدے کے وقت پر بلنکن کو چیلنج کیا تھا کہ جب مئی میں ہمارا معاہدہ ہوا تھا تو آپ نے بموں کو کیوں لہرایا تھا؟ میکس بلومینتھل نے پوچھا کہ تم نے غزہ میں میرے دوستوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی اجازت کیوں دی؟
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" اور ان کے قطری ہم منصب "محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" نے آپس میں ملاقات کی۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزرات خارجہ نے اس ملاقات کی تفصیلات جاری کیں۔ جس میں بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ و قطر کے مابین سلامتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ، لبنان، شام اور مشرق وسطیٰ میں مسائل کا حل بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا محور رہا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے افغانستان سے امریکی شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ اسی ملاقات کے حوالے سے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔