موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
موریطانیہ کشتی حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ سے تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کر دیا گیا، ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے 3 بیٹوں کے ساتھ لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی تھی، ملزمہ کا بیٹا خاور 10 افراد کو لے کر کیریئر کے طور پر سینیگال گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے کے 3 مقدمات درج کر لیے۔
ملزم خاور اس سے قبل اپریل 2024ء میں بھی سینیگال گیا تھا، ملزمہ کا ایک بیٹا حسن اٹلی میں ہے، دوسرا بیٹا فرحان واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔
ملزمہ کو ایک روز قبل گجرات کے نواحی گاؤں جھوڑا سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ کو گرفتار کر کے ان کا موبائل اور بینک اکاؤنٹ تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب حادثہ ہوا، گاڑی کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2سرکاری ملازمین جا ں بحق ،جبکہ 8 زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ملتان ریسکیوکے مطابق 2 اسپیشل برانچ اہلکار جا ں بحق، 8 اہلکار زخمی ہو گئے ، موٹروے پولیس نے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اسپیشل برانچ سپروائزر قمر، سپروائزر ظفر اقبال جا ں بحق اور اسپیشل برانچ ملازم رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، ڈرائیور ذوالفقار زخمی ہوئے، نعیم اختر اور کانسٹیبل کاشف گجر بھی زخمیو ں میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ محفوظ بنا دیا ۔