مسلم لیگ ن کے کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے، یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

علاوہ ازیں بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری

پڑھیں:

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔

پاک سوزوکی نے لاہور میں بائیو فیول پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، کار مالکان کے لیے پٹرول کا انتہائی سستا متبادل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
  • کشمیریوں کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، انہیں سزا مت دے، کشمیری رہنماؤں کی حکومت سے اپیل
  • بزمِ طارق عزیز
  • بھارت نے کوئی مہم جوئی کرنے  کی غلطی کی تو پاکستان  کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی
  • بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا: طلال چوہدری
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاﺅنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر