شیخ رشید کی عمران خان سےملاقات، بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور گلے لگایا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ اڈیالہ جیل کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں 9 مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تھا۔ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو کہا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا ۔ کل کے فیصلے کے بارے میں وہ ذرا بھی پریشان نہیں ہے، ذرا بھی بد دل نہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات فیل اور ختم ہیں۔بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔