غزہ میں جنگ بندی اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوجائے گی: قطر
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
دوحہ :غزہ میں 15 ماہ کی خونریز جنگ کے بعد سیکڑوں ہزاروں فلسطینی جنگ بندی کے منتظر ہیں۔ قطر نے بدھ کو اتوار 19 جنوری سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اب قطر نے سیز فائر معاہدے کے وقت کا بھی اعلان کردیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ہفتہ کے روز ’’ ایکس‘‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کل اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے نافذ ہوجائے گی۔ جی ایم ٹی کے مطابق 06:30 بجے جنگ بندی شروع ہوگی۔
قطری وزارت خارجہ نے غزہ والوں سے بھی انتہائی احتیاط برتنے اور سرکاری ذرائع سے ہدایات کا انتظار کرنے کی اپیل کی۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران سامنے آنے والی رکاوٹوں اور اتفاق رائے کو منہدم کرنے کی دھمکی کے بعد جمعہ کی شام اسرائیلی حکومت نے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی توثیق کی تھی۔
جنگ بندی کے معاہدے میں 3 مراحل طے کیے گئے تھے۔ پہلا مرحلہ کل اتوار سے شروع ہوگا۔ اس میں 737 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ان یرغمالیوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہوں گی۔
دوسرے مرحلے میں فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی زیر حراست افراد کی ایک اور کھیپ کی رہائی ہوگی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا بھی ہوگا۔ تیسرا مرحلہ تباہ شدہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بقیہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کے حوالے کرنے سے متعلق ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کر لیاگیا۔مختلف اضلاع میں963 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپروگرام شروع کیا جائے گا،پوٹھوہارریجن میں چھوٹے ڈیموں سے صاف پانی کے منصوبے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای اوصاف پانی اتھاٹی نویداحمد نے جاری اور نئے منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی کے منصوبوں میں2سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل ہیں،بہاولپور،رحیم یارخان ودیگراضلاع میں صاف پانی منصوبوں پرجلدکام شروع ہوجائے گا۔وزیر ہائوسنگ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرپانی کی فراہمی کے متعددنئے پراجیکٹس پرکام کیاجائے گا۔سی ای و صاف پانی نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت ومیرٹ کویقینی بنایاجائے گا،آپریشنل اخراجات میں کمی کیلئے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔