ٹرمپ انتظامیہ کا اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ کا اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی سرحدی عہدیدار نے کہا ہے کہ منگل سے امریکا بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی جب کہ ان کارروائیوں کا آغاز شکاگو سے ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری بروز پیر کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سب سے پہلے عوام سے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔
نومنتخب امریکی صدر نے انتخابی ریلیوں کے دوران امریکا سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے کا وعدہ کیا تھا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات جیتنے کے بعد کابینہ تشکیل دے دی تھی جس کے تحت نومنتخب امریکی صدر نے اپنے پہلے دورِ اقتدار کے قائم مقام امیگریشن چیف تھامس ہومن کو بارڈر زار مقرر کیا جو غیرقانونی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک بھیجنے کی ٹرمپ پالیسی پر عمل درآمد کروائیں گے۔
تھامس ہومن نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) اور دیگر امریکی اداروں میں غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹس پر رد عمل دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ منگل سے یعنی امریکی صدر کے حلف اٹھانے کے اگلے روز ہی شکاگو میں کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر تھامس ہومن نے کہا کہ شکاگو صرف شروعات ہے، امیگریشن سے متعلق چھاپوں کا یہ سلسلہ ملک بھر میں پھیلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منگل سے بلآخر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اپنا کام شروع کرے گی اور ہم اس ادارے کی ہتھکڑیاں کھول دیں گے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دیں گے۔تھامس ہومن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی سی ای کو بغیر کسی معافی کے امیگریشن قانون نافذ کرنے کی ہدایت دی ہیں جس میں سب سے پہلے بدترین علاقے، عوامی تحفظ سے متعلق خطرات پر توجہ مرکوز کرنی ہے تاہم اس معاملے میں سب برابر ہیں، اگر کوئی غیر قانونی طور پر ملک میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے تو مشکلات کا سامنا ہوگا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ شکاگو میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو منگل سے متوقع ہے اور یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے 100 سے 200 افسران حصہ لیں گے۔ شکاگو پولیس کے ایک ترجمان ڈان ٹیری نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ ہمارا محکمہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی دوسری سرکاری ایجنسی کے کام میں مداخلت نہیں کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیرقانونی تارکین وطن
پڑھیں:
ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے سگریٹ برانڈز میں سے 81.01 فیصد پر ٹیکس اسٹمپ (محصولی مہر) موجود نہیں، جو کہ ایک بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی نشاندہی کرتا ہے۔
سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر باقاعدہ ٹیکس اسٹیمپ پایا گیا جبکہ 6.96 فیصد برانڈز ایسے تھے جو بیک وقت ٹیکس شدہ اور بغیر ٹیکس دونوں صورتوں میں دستیاب تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانونی سگریٹ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک متوازی غیر قانونی تقسیم کا نظام بھی سرگرم ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کرنے والوں کی جانچ پڑتال کے لیے اپنی ٹیم کو وسعت دے دی ہے تاکہ بڑے تضادات کا پتا لگایا جا سکے جہاں ٹیکس دہندہ نے جمع کرائے گئے گوشواروں میں بہت کم رقم ادا کی ہو۔