کراچی، گھر میں سیلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک سالہ اریبہ، 4 سالہ ایزل،34 سالہ حنا اور 16 سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد زخمی دھماکے سے گھر میں
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔