خیرپور: صوبائی محتسب اعلیٰ 21 جنوری کو افسران کے ساتھ اجلاس کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ ریجنل کنسلٹنٹ احمد بخش گھمرو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) 21 جنوری دوپہر 2 بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے سچل سرمست ہال میں 51 سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔
پشاور میں سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ توانائی اور برقیات کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کےلیے وفاق سے باضابطہ خط و کتابت شروع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں منصوبوں پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی جبکہ توانائی شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات موثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف سخت سزائیں تجویز ہوں گی۔
سہیل آفریدی نے مقامی بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔