عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن، منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے، شکر ہے عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عمران خان کے منصوبے اپنے نام کرنے کی پرانی عادت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شریف خاندان کی طرح پر سزا نہیں ہوئی نے کہا
پڑھیں:
نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔