کراچی:

شہر میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،اتوار کوکم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا، پیر کو پارہ سنگل ڈیجیٹ(9 ڈگری)ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ 

بلوچستان میں چندروز قبل داخل ہونے والے کمزور شدت کے مغربی سلسلے جبکہ ہفتے کی شب داخل ہونے والے نئے طاقتور مغربی سسٹم کے زیر اثر اتوارکی صبح شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔

صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 4.

3 ڈگری کمی سے 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،سرد ہوائیں چلنے کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی گئی،اتوار کی صبح دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر ڈھائی کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی  پیش گوئی کے مطابق پیرکو کم سے کم پارہ دوبارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، جبکہ آئندہ کئی روز تک شہر میں شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے،اس دوران موسم خشک/ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔

منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے، تیز ہواوں کے سبب شہر کا مجموعی درجہ حرارت (صبح و شام) گرنے کا امکان ہے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد جبکہ تھرپارکر،لاڑکانہ اور عمر کوٹ میں انتہائی سرد رہ سکتا ہے، بالائی اور وسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھانے اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیراثر 24 جنوری سے شہر میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سردی کی شدت کا امکان ہے

پڑھیں:

آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری

اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ 

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے، جبکہ صحافیوں پر تشدد یا ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور فوری انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیا اداروں، سول سوسائٹی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آئیے عزم کریں کہ پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری کے ہدف تک محدود رکھنے میں ناکام
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ