تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
سیرین ایئر کی کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ای 811، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز، سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز، ایران ایئر کی کراچی سے تہران جانیوالی پرواز، ایئر چینہ کی کراچی سے بیجنگ جانیوالی پرواز، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز
پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانیوالی پرواز، ،ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ۔ کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئربلو کی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 9 بجے روانہ ہوگی۔
وزیراعظم اورنواز شریف کی ملاقات، پی ٹی آئی مذاکرات زیرغور
یہ مسافروں کو پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرلائنز نے متاثرہ مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایئر کی کراچی سے جانیوالی پرواز
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ سیلاب کے بعد ترسیلات زر میں اضافے کے امکانات، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے 4 سال کی بلند سطح پر پہنچنے اور دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقعات، پاکستان اور چین کی 7 ارب ڈالر کی کثیر فریقی فنانسنگ پر اتفاق کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 281 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔