اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری پیر کے روز عہدہ صدارت سنبھالنے والے ہیں۔ وہ امریکہ کے 47ویں صدر کے لیے اپنے عہدے کا حلف پیر کی شام کو اٹھانے والے ہیں، جس کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس سے ایک روز قبل یعنی اتوار کو انہوں نے واشنگٹن کیپیٹل ون کے پاس میدان میں اپنے حامیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پر تارکین وطن کے "حملے" کو روکیں گے۔

یوکرینی جنگ: مذاکرات صرف امریکہ اور روس کے مابین، روسی مشیر

ٹرمپ نے خاص طور پر وینزویلا کے تارکین وطن کی حالیہ لہر پر وینزویلا کے 'گینگ ٹرین ڈی آراگوا' کے اراکین کو امریکہ سے نکالنے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

منتخب صدر نے کہا کہ "یہ بدتمیز لوگ ہیں، اور ہمارے ملک میں جہنم برپا کر رکھی ہے۔"

اپنی وکٹری ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا، "ہم نے امریکہ کو سب سے پہلے رکھا ہے اور یہ سب کل سے شروع ہو گا۔

" انہوں نے ہجوم سے کہا، "کل آپ کو ٹیلیویژن دیکھنے میں بہت مزہ آئے گا۔"

بائیڈن دور میں امریکہ، اتحادیوں کے قدم مضبوط ہوئے، سلیوان

امریکہ کے 'ہر ایک بحران' کو ٹھیک کرنے کا وعدہ

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں قوم کو درپیش "ہر ایک بحران" کو ٹھیک کرنے اور اپنی صدارت کے ابتدائی دنوں میں متعدد ایگزیکٹو آرڈرز نافذ کرنے کا وعدہ کیا۔

ٹرمپ نے کہا، "قوم کو سب سے بہترین پہلا دن، سب سے بڑا پہلا ہفتہ اور امریکی تاریخ میں کسی بھی صدارت کے پہلے 100 دن کے سب سے غیر معمولی دن فراہم کیے جا رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے بہت سے اقدامات کو کالعدم کر دیں گے۔ توقع ہے کہ ٹرمپ پیر کے روز ہی 200 سے زیادہ ایگزیکٹو ایکشن پر دستخط کریں گے۔

ٹرمپ کی صدارت سے قبل لڑکھڑاتے ہوئے جرمنی اور فرانس

ان کا کہنا تھا، "بائیڈن انتظامیہ کا ہر بنیاد پرست اور احمقانہ ایگزیکٹو آرڈر میرے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی منسوخ کر دیا جائے گا۔"

ان کا مزید کہنا تھا، "آپ ایسے ایگزیکٹو آرڈرز دیکھنے جا رہے ہیں جو آپ کو بہت خوش کرنے والے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کو صحیح راستے پر لانا ہے۔

"

پوٹن ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، کریملن

معروف قتل کے واقعات سے پردہ اٹھانے کا وعدہ

ٹرمپ اور ریلی کے دیگر مقررین نے کہا کہ منتخب صدر کو ان کے منصوبوں کے لیے واضح مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں، ٹرمپ نے نہ صرف پاپولر ووٹ حاصل کیے بلکہ الیکٹورل کالج میں بھی بھاری اکثریت حاصل کی تھی۔

نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ امریکی صدر جان ایف کینڈی، سینیٹر رابرٹ کینڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق جو خفیہ "بقیہ ریکارڈز" ہیں، انہیں وہ عوام کے سامنے لائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی عزائم: پاناما کینال اور گرین لینڈ پر کنٹرول کی خواہش

ٹرمپ نے سن 2017-2021 میں، اپنی پہلی صدارت کے دوران، بھی ایسا ہی وعدہ کیا تھا تاہم آخر میں ان قتل سے متعلق چند خفیہ دستاویزات ہی جاری کی تھیں۔

نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ پیر کے روز عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد "مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھنے" کے لیے کارروائی کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی صنفی تصدیق کی دیکھ بھال اور ٹرانس جینڈر کھیلوں میں شرکت کو محدود کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ صدارت کے کا وعدہ کے لیے

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل

توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ساڑھے 6 گھنٹے طویل سماعت ہوئی۔ وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی اور سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ پر وکلائیصفائی نے جرح مکمل کر لی ۔ آئندہ سماعت پراستغاثہ کے دو مزید گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا۔
سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان سترہ ستمبر کو بیان قلمبند کروائیں گے۔ اہم مقدمے میں مجموعی طور پر 16گواہان کے بیانات ریکارڈ کر کے جرح بھی مکمل کی جا چکی۔ کیس کی سماعت کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بیرسٹر علی ظفر کمرہ عدالت میں موجود تھے، دو گواہوں پر جرح مکمل ہونے کے بعد اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت بدھ 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو کیا تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • دوحا میں اسرائیلی حملے سے 50 منٹ قبل ٹرمپ باخبر تھے، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل