اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ایڈیشنل ججز راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔
بل کلنٹن نے نوازشریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔
 
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: باد ہائیکورٹ اسلام ا باد
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
اسلام آباد:ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔