توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23جنوری تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا صفائی میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ وکلا صفائی آئندہ ہر سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے آسان ہدف دیدیا
یادرہے کہ کیس میں 5گواہوں پر جرح مکمل جبکہ 7کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اور بشری توشہ خانہ ٹو کیس
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔