مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوں گے، مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا حکومت کے ساتھ مذکرات پر القادر کیس سے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت اگر سنجیدگی دکھائی گی تو مذاکرات جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی حلف برداری، کیا عمران خان کی رہائی کا وقت قریب آن پہنچا؟
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے حکومت غیر سنجیدہ ہے، جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے بغیر حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ بشریٰ بی بی کو سزا صرف مجھے کمزور کرنے کے لیے دی گئی ہے، بشریٰ بی بی کے اعصاب مجھ سے زیادہ مضبوط ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی مذاکرات جوڈیشل کمیشن کے
پڑھیں:
محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
پاکستانی اداکارہ مشال خان نے مرد کے مقابلے میں خاتون سے رشتہ یا تعلق ختم ہونے کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مردوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔
اداکارہ مشال خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اعتراف کیا کہ کسی بھی قسم کا تعلق ٹوٹنے کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو رشتے میں وہ چیز نہ ملے جسے آپ چاہتے ہیں تو میرے نزدیک ایسا تعلق ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، اس ساری صورت حال میں دو سے تین ہفتے مشکل ضرور ہوں گے مگر پھر زندگی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جسمانی علامات جیسے "نشہ چھوڑنے جیسی کیفیت”، پیٹ میں درد، متلی اور اسپتال تک جانے کی نوبت بھی آ سکتی ہے، لیکن آخرکار آپ بہت زیادہ تین ہفتے میں اس کیفیت سے باہر نکل آئیں گے۔
مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ کبھی دوبارہ کسی رشتے میں جائیں گی تو وہ کن چیزوں پر نظر رکھیں گی۔ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہیں گی جو ان کے بغیر پارٹیاں کرے۔ وہ کسی کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گی اور نہ ہی کسی ایسے شخص کے ساتھ رہیں گی جو ان کے جذبات کی قدر نہ کرسکے۔
اداکارہ نے کہا کہ اُن کے نزدیک کسی لڑکی سے دوستی یا تعلق ختم کرنا مرد کے مقابلے میں مشکل ہے کیونکہ لڑکوں کے ساتھ رشتے میں جذبات (ایموشنز) مغلوب ضرور ہوتے ہیں مگر لڑکی کے ساتھ دوستی یا تعلق میں بھروسہ، خود اعتمادی جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مردوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد کسی بھی چیز پر حیران نہیں ہوتے اور وہ چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مردوں کو بے چارہ قرار دیا اور سماجی مثال دیتے ہوئے بولیں کہ مرد دراصل جذباتی رشتے قائم کرتے ہیں اسی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu