بانی نے واضح کردیا مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے واضح کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا مذاکرات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہو رہے ہیں، حتمی نتیجے پر پہنچنے چاہئیں۔
فیصل چودھری نے کہا کہ اپنے کارکنان کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگنا چاہتے، بس فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔
انھوں نے کہا چیف جسٹس اور سربراہ آئینی بینچ کو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ خط لکھیں گے۔
فیصل چودھری نے کہا ہم سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات کو ہوا میں اڑانے کی مذمت کرتے ہیں، توہین عدالت کی کارروائی ایڈیشنل رجسٹرار اور الیکشن کمیشن ممبران پرہونا چاہیے۔
فیصل چودھری نے کہا محسوس ہو رہا ہے حکومتی کمیٹی اپنے غلط کارنامے چھپانے کیلئے ان پر پردہ ڈال رہی ہیں، اگر جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عمل نہ ہوا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے۔
انھوں نے کہا جمعرات کو بانی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل چودھری نے کہا
پڑھیں:
ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
---فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ بانی سے ملاقات کو یقینی بنائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی، واک کا مقصد تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔