Express News:
2025-07-26@14:46:37 GMT

چین میں 2 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

چین نے گھناؤنے جرائم کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں آج ایک ایسے شخص کو سزائے موت سنائی ہے جس نے نومبر میں کھیل کے میدان میں اپنی کار شہریوں پر چڑھا دی تھی۔

اس واقعے میں 35 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے جسے گزشتہ 10 برسوں میں چین میں کسی واقعے میں اتنی ہلاکتوں کا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

قاتل ایک 62 سالہ شخص فان ویکیو تھا جس نے اپنی طلاق پر شراب کے نشے میں کار چلائی اور درجنوں افراد کو موت کی نیند سلادی تھی۔

اسی طرح ایک اور ملزم کو بھی پھانسی دیدی گئی جس نے نومبر میں ہی کالج کیمپس میں چاقو کے وار کے 8 افراد کی جان لی تھی۔

21 سالہ سو جیاجین اسی کالج میں گریجویشن کا طالب علم تھا اور فیل ہونے، سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرپانے اور انٹرن شپ معاوضے سے خوش نہ ہونے پر حملہ کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد

قصور:

 بچھر اسٹاپ کے قریب ایک لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیم نے بازیاب کر کے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت انتہائی نازک ہے، تاہم فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ شہریوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آرکی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
  • مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کر لی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
  • کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
  • کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس
  • قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • ہیڈ مرالہ، قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی، بیٹی زخمی
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی