بلوچستان میں برفباری کے باعث حادثات میں اضافہ، 23 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 18 اضلاع میں 2 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جسکے دوران ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 18 اضلاع میں 2 روز سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے دوران ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کے کنٹرول روم کے مطابق زیارت میں برفباری میں پھنسنے والی گاڑی سے سیاحوں کو نکال کر ریسٹ ہاؤس منتقل کیا گیا۔ لیویز کے مطابق بولان میں این 65 شاہراہ پر پھسلن کے باعث کار اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی، جس میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح کان مہترزئی، خانوزئی اور بوستان میں قومی شاہراہوں پر پھسلن سے کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ کوژک ٹاپ این 25 پر گاڑیاں ٹکرانے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ رحمان کہول روڈ پر خستہ حال دیوار گرگئی۔ جس کے باعث 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے کل کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چاغی میں مزید بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق بارش اور کے باعث
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔