سولر کی تقسیم اور لوگوں کی سہولت سے متعلق اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
صوبائی وزیر توانائی نے سولرز کی تقسیم کے طریقہ کار کو آسان اور لوگوں کی سہولت کے مطابق رکھے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ گھروں کو سولر کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ورلڈ بینک کی جانب سے سینئر انرجی اسپیشلسٹ ڈومیٹرو گلاوو نے شرکت کی۔
ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد اور تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ سولرز کی تقسیم کو آسان بنایا جائے، سولرز تقسیم کے اقدامات کی رفتار بڑھائی جائے، میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائے۔
وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ سولرز کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان تمام اقدامات مقررہ وقت پر مکمل کریں۔
ناصر شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ کو 3 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے، اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، اس موقع پر انرجی اسپیشلسٹ مناحل رضا اور کنسلٹنٹ ابرار خٹک بھی اجلاس میں شریک تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تقسیم
پڑھیں:
ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
کراچی:ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔