گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہو رہی ہے، وزیر پیٹرولیم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے، گزشتہ 4سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے کام ہو رہا ہے، بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8سے 10فیصد گیس کی لیکج اور 61فیصد چوری ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
ملک میں اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ کا اکتوبر کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان تھا
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی، ستمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.26 فیصد بڑھی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.54فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.59 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 6 فیصد رہی