سکھر،پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس کی جانب سے بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگایا گیا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت بڑی تعداد میں سکھر پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کے عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلیے خون کا عطیہ دینا چاہیے اور اس کار خیر میں ہم سب کو مل کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان بچوں کی زندگی کا سفر آگے بڑھتا رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی بی اے سکھر: ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر: آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نےایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔
وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔
نتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے۔کورنگی کراچی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔شرقی کراچی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنتِ سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
124امیدوارُ ٹاپ 10 میں شامل رہے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔