8فروری : حکومت نے یوم تعمیرو ترقی منانے اعلا ن کردہا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے۔ سپورٹس مین سپرٹ سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اتنے عرصے کے بعد اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا پاکستان میں ہونا خوش نصیبی ہے، ہمارے کرکٹ گراؤنڈز میں رونقیں لوٹ آئیں گی۔ دنیا کی تمام بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں گی، شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مہنگائی کم ہو رہی ہے، شرح سود نیچے جا رہی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح اچھا کردار ادا کرنے والے افراد کو بلا کر ایوارڈز دیے جائیں گے، ملک کے نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا، انتخابات کے بعد یہ سال بہت اہم ثابت ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے حج 2025 کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال بھی حجاج کرام کو سمز فراہم کی جائیں گی، حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کروں گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔ حجاج کرام کے لئے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سی ڈی اے کو جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے جدید سہولیات سے آراستہ نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے لئے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ، جدید سہولیات کی فراہمی سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے جدید سہولیات سے آراستہ نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے لئے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے سہولیات مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے متعلق اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی شاہراہیں اور موٹرویز قومی ترقی اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ملک بھر میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے سکھر-حیدرآباد موٹروے کی تعمیر، رتو ڈیرو-گوادر موٹر وے کے بقیہ حصوں کی تعمیر اور حیدرآباد- کراچی موٹر وے، کراچی-کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ اور قراقرم ہائی وے کے کچھ حصوں کی تعمیر نو کے حوالے سے کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان اہم قومی منصوبوں کے حوالے سے تیز تر اور ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور- ساہیوال- بہاولنگر موٹروے کے پہلے فیز لاہور - ساہیوال پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور رنگ روڈ تا رائے ونڈ-قصور روڈ زمین کی خریداری کی جا رہی ہے۔ اس موٹروے سے جنوب مشرقی پنجاب کے کئی اضلاع مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے موٹرویز پر تمام حفاظتی جنگلوں کی مرمت کا کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایسے افراد جو ان حفاظتی جنگلوں کو چوری کرتے ہیں یا ان جنگلوں کو خریدتے ہیں ان سب کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر پولیسنگ اور پٹرولنگ بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی۔ سپیکر نے وزیراعظم کو کورم کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے اجلاس میں وزراء اور لیگی ارکان کی حاضری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ پارلیمانی اجلاسوں میں کورم کو یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا اسلام ا باد کے حوالے سے نے کہا کہ کی تعمیر کی ہدایت سی ڈی اے کے لئے رہی ہے
پڑھیں:
حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں تحریک تحفظ آئین نے آج اسلام آباد میں اپنا اہم سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کی گرینڈ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے جبکہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔مزید برآں حکومتی قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے بیانئے اور مستقبل کی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سرگرم عمل ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین اتحاد کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اجلاس کے بعد ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
جدید امریکی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
مزید :