فرینکفرٹ؛ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فرینکفرٹ میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ کے عنوان سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی مشترکہ کاوش سے منعقد یہ ریلی ایک بہت بڑا پاور شو تھا۔
ریلی میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
شرکائے ریلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ کر کے ہم ملک کو بحرانوں سے بچائیں گے۔ ہم سول نافرمانی کو مسترد کرتے ہیں۔ ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان و پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔
ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نے ’’نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر‘‘ کے نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جو پاک فوج کا دشمن ہے، وہ ریاست کا دشمن ہے۔ پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے رہنے اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج کے ریلی میں کے ساتھ
پڑھیں:
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان، انتظامات مکمل
اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہو گا، جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، کراچی کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع، لیہ، مظفر گڑھ، کرک کے تمام اضلاع سے تبلیغی جماعت کے ارکان شریک ہوں گے۔
اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13نومبر کو شروع ہوگا جو 16 نومبر بروز اتوار دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد شریک ہوں گے۔ امسال اجتماع میں 10 لاکھ افراد کے قیام و طعام کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ پاکستان ریلوے اس موقع پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اجتماع کے دوران تمام نان سٹاپ ٹرینیں بھی رائیونڈ سٹیشن پر رکیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجتماع کے شرکاء کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔