صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں اللّٰہ کی رحمت یعنی بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔
صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Srha Asgr.
اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔
ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020ء میں کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی۔
شادی کے تقریباََ 2 سال بعد اس جوڑی کے یہاں نومبر 2022ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے باز آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
View this post on InstagramA post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)
اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نفرت انگیز بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم ملکی معاملات میں متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار شمعون عباسی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد غلط خبریں پھیلانے پر تنقید کی۔ انہوں نے مثال دی کہ بھارتی میڈیا نے ایک زندہ شادی شدہ جوڑے کو ہلاک قرار دیا، جو بعد میں خود سامنے آ گیا۔ شمعون عباسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_)
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کے منفی رویے پر انسٹاگرام اسٹوری میں اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھارتی میڈیا پر عائد ہوگی۔
View this post on InstagramA post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
گلوکار عمیر جسوال نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہلاک شدہ قرار دیے گئے جوڑے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پروپیگنڈا قرار دیا۔
اس کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، فواد خان اور ہانیہ عامر نے بھی پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم، اداکارہ مشی خان نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخصیات فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش رہیں لیکن پہلگام واقعے پر افسوس کر رہی ہیں۔
پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی میڈیا اور حکومت کے منفی پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کی ہے اور بھارتی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت اور میڈیا کے بیانیے کو سمجھیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔