ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے حلف اٹھایا ہے تو امریکا میں مقیم لاکھوں تارکینِ وطن کے لیے شدید پریشانی کا سامان بھی ہوا جارہا ہے۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اس حوالے سے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کریں گے۔

انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے بارہا کہا کہ تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو نکال باہر کیا جائے گا۔ اگر اُن کی ملک بدری آسانی سے ممکن نہ ہوئی تو طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

اب وہ تارکینِ وطن بھی پریشان ہیں جن کی اولاد امریکا میں ہوئی ہے۔ امریکا میں پیدائش کی بنیاد پر شہریت دینے کا چلن رہا ہے مگر اب ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ بھی ختم کیا جائے گا۔ محض پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے حق کا ختم کیا جانا تو اب یورپ میں بھی عام ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں اکثریت اُن ملکوں کی ہے جو محض پیدائش کی بنیاد پر شہریت نہیں دیتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائش کی بنیاد پر دی جانے والی شہریت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تو بہت سے ملکوں کے لوگ پریشان ہیں۔ اِن میں بھارتی نمایاں ہیں۔ بھارت میں غیر قانونی اور قانونی تارکینِ وطن بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ بہت سے غیر قانونی تارکینِ وطن امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے بچوں کے حوالے سے شہریت کے استحقاق کا دعوٰی کرتے ہیں اور اس بنیاد پر اُن کی اولاد شہری بھی ہو جاتی ہے۔

اب یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے جن غیر ملکی کمیونتیز کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں اُن کی اولاد کا کیا بنے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹیو آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔ جو لوگ امریکا کے شہری نہیں ہیں اُن کی امریکا میں پیدا ہونے والی اولاد کے لیے شہریت کا حق ختم کیا جارہا ہے۔

اس ایگزیکٹیو آرڈر نے بھارت سے تعلق رکھنے والے لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ امریکا میں ایسے لاکھوں بھارتی باشندے ہیں جو امریکی شہری نہیں مگر اپنے بچوں کی امریکا میں پیدائش کی بنیاد پر امریکا میں مستقل قیام کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت اگر کوئی بچہ امریکی سرزمین پر پیدا ہوا ہے تو اُس کے والدین میں سے کوئی ایک امریکی شہری ہو، قانونی طور پر مستقل قیام کا حق (گرین کارڈ) رکھتا ہو یا امریکی فوج سے وابستہ ہو تو اُس بچے کو امریکی شہریت دی جاسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیدائش کی بنیاد پر شہریت غیر قانونی تارکین امریکا میں

پڑھیں:

کراچی، گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق

شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی 11 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔

متوفین کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں، جن کی شناخت 65 سالہ کرامت اور بیٹے کو 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی۔

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ واقعہ گھر  کے اندر کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متوفی کرامت کے بھانجے اسرار شاہ نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے غیر قانونی کنڈوں کی بھرمار ہے اور گھر کے قریب سے جانے والے بجلی کے تار سے میرے ماموں اور ان کے بیٹے کو کرنٹ لگا۔

انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کے الیکٹرک کا عملہ اور گاڑیاں بھی مہران ٹاؤن میں آئی اور انھوں نے کنڈے کے تار بھی کاٹے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے عملے کو تنقید کا بھی نشانہ  بنایا گیا جبکہ باپ اور بیٹے کی ہلاکت پر مکینوں میں شدید غم و غصے بھی پایا جاتا ہے۔

اسرار شاہ نے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹے کی میتیوں کو آبائی علاقے مانسہرہ اوگی لیجایا جائیگا، متوفی کرامت 7 بچوں کا پاپ تھا جس میں 2 بیٹیاں اور 5 بیٹے ہیں۔

 پولیس نے ضابطے کی کارورائی کے بعد متوفین باپ اور بیٹے کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیا جنھیں بعدازاں چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق
  • امریکی شہریت کا حصول مزید مشکل: ٹیسٹ سخت کر دیا گیا، کیا تبدیل ہوا؟
  • امریکا:بھارت منشیات کی پیدا وار والےممالک میں شامل
  • امریکی امیگریشن جج نے محمود خلیل کو تیسرے ملک بھیجنے کا حکم دے دیا
  • لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 61 افراد جاں بحق
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ بھڑک اُٹھی: 50افراد ہلاک
  • عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد تیزی سے وزن کیسے کم کیا؟
  • بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن