—فائل فوٹو

فضائی جنگی مشق’اسپیئرز آف وکٹری 2025ء‘ کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف 17 تھنڈر، بلاک III لڑاکا طیاروں، گراؤنڈ اور ایئر کریو پر مشتمل ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھری، ان فلائٹ ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا، مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس کے طیارے شریک ہیں۔

کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مشق میں پی اے ایف کے پائلٹس مختلف قسم کے جدید ترین جنگی طیاروں کے ساتھ حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئر فورس مشق کے پانچویں دور کا انعقاد کر رہی ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم