این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) این سی ایچ ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح کیا گیا، این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم خان میانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف، ایم آئی ایس آفیسر محمد عبداللہ خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی

جبکہ ریڈ فائونڈیشن کی جانب سے سی ای او نعیم الحسن قریشی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ، خواندگی مراکز کا افتتاح گائوں لنڈا شریف کے ملک ہاشم اور ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم خان میانخیل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک عورت کے خواندہ ہونے کا مطلب ایک خاندان کا خواندہ ہونا ہے اور علاقہ کی خواتین کیلئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ، ریڈ فائونڈیشن کے سی ای او نعیم الحسن قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم میانخیل اور اے ڈی عاصمہ صدف کی ان کاوشوں کو سراہا کہ ان کی محنت سے ان خواندگی مراکز کا قیام عمل میں آیا اور مستقبل میں بھی وہ ایسے کاموں کو جاری رکھیں گے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ایچ ڈی ڈیرہ

پڑھیں:

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے

سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ہونے والے اہم معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   

اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیرٹی  کے کنٹری ڈائریکٹر  امین عبد الرحمنٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری  نے اداروں کے  مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ 

تقریب میں چیئرمین ہیلتھ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف، نیشنل ڈائریکٹر موبائل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اعجاز نذیر جبکہ قطر چیریٹی کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز وقاص حلیم نے شرکت کی۔

پنجاب حکومت کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

سید وقاص جعفری نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہمیشہ سے محروم طبقے تک صحت، تعلیم اور ریلیف جیسی بنیادی سہولیات پہنچا رہا ہے۔ "قطر چیریٹی کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک مفت طبی سہولتیں پہنچا سکیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا کہ الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹس، خصوصاً 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو علاج، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹس اور دیگر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

تعلیم و صحت کے بجٹ میں بالترتیب 18 اور 11 فیصد اضافہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ  

قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمن نے الخدمت کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اس عزم کی علامت ہے کہ صحت جیسی بنیادی سہولت کو ہر فرد تک پہنچانا انسانیت کی اہم خدمت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جہانگیر خان کی انتھک محنت 20 سال بعد رنگ لے آئی، جدید اسپورٹس کلب کا افتتاح
  • ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید
  • اسرائیل کے توانائی کے جنگی سپلائی مراکز کو تباہ کر دیا گیا ہے، سپاہ پاسداران کا اعلامیہ نمبر2
  • اسرائیل کے توانائی کے جنگی سپلائی مراکز کو تباہ کر دیا گیا ہے، سپاہ پاسداران کا اعلامیہ نبمر 2
  • ڈیرہ بگٹی میں گَشتی پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
  • الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے
  • موسم کے پہلے مینگو فیسٹیول کا جناح ٹاؤن کے اشتراک سے افتتاح
  • ایران کے جوہری مراکز پر اسرائیلی حملہ، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا ردعمل آگیا
  • مسجد الحرام میں گمشدہ حجاج کے لیے 6 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم
  • سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا شہید بینظیر آباد میں ریجنل پارٹنرزکانفرنس