Jasarat News:
2025-04-26@03:46:36 GMT

مہنگائی اور کم ہوتی ہوئی آمدن سے تنخواہ دار طبقہ پریشان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام ا?باد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ مسلسل مہنگائی اور کم ہوتی ہوئی ا?مدن کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے۔ مزدوروں کے علاوہ تنخواہ داروں اور پروفیشنلز میں ملک سے فرار کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو لوگ ملک سے فرار ہوتے رہیں گے اور کشتیوں کے حادثات میں اپنی جانیں گنواتے رہیں گے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سال رواں کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقہ سے گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلہ میں 56 گنا زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا ہے جس کا حجم بہتراوب روپے بنتا ہے۔ اس مدت کے دوران کھربوں روپے کا ٹیکس چوری کرنے والی اشرافیہ کے خلاف کوئی قابل زکر کاروائی نہیں کی گئی ہے جو افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کے لئیگھر کے کرائے، بجلی و گیس کے بلون کی ادائیگی ، نجی تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کا اتنظام کرنا ناممکن ہو گیا ہے جس کا نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے۔ مہنگائی اور ا?مدنی میں کمی کے تباہ کن امتزاج کی وجہ سے عوام میں مایوسی اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ حکومت کے مطابق 2019 میں ایک عام ا?دمی کی اوسط ا?مدن بیالیس پزار روپے ماہانہ تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کروڑوں افراد اس سے کم پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ 2019سے اب تک کا افراط زر شامل کیا جائے تو یہ ا?مدن کم از کم ستر ہزار روپے مہینہ ہونی چائیے مگر ایسا نہیں ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ کروڑوں پاکستانی پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہے تھے مگر ان انکی حالت اور خراب ہو گئی ہے اور اب انھیں صحت اور تعلیم کے لئے خوراک میں کمی کرنا پڑتی ہے یا بچوں کو سکول سے نکلوانا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شرلاک ہومز کی گتھی !

لیبر روم سے فون :

تین ہفتے پہلے ڈلیوری ہوئی تھی، کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ 2 دن اسپتال رہنے کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ 3 ہفتے وہ ٹھیک رہی اور آج صبح ویجائنا سے بلیڈنگ شروع ہوئی۔ پہلے ہلکی ہلکی اور دوپہر کے بعد بڑے بڑے کلاٹس ( لوتھڑے)…

ہمارے پاس پہنچی تو بلڈپریشر لوئر سائیڈ پہ تھا، رنگت انتہائی پیلی، ہیموگلوبن چیک کروایا، سات نکلا.. ڈاکٹر نے ہسڑی بتائی۔

بخار؟ ہم نے پوچھا۔

نہیں ہے .. جواب ملا۔

بچے دانی کا حجم کیا ہے؟ اگلا سوال۔

پیٹ میں تو محسوس نہیں ہوئی، بچے دانی پیلوس میں جا چکی ہے۔

پی وی PV کی ؟

مریضہ کوآپریٹو نہیں ہے، سروکس تک تو میں نہیں پہنچ سکی لیکن ویجائنا سے کلاٹس نکالے ہیں ..

الٹرا ساؤنڈ میں کچھ نظر آیا؟ اگلا سوال۔

نہیں، بچے دانی خالی ہے ..

او کے سب لیبز بھجوائیں، خون کی دو تین بوتلیں چڑھائیں.. لیبز کا رزلٹ آ جائے تو اینٹی بایوٹک شروع کروا دیں۔ بچے دانی کو سکیڑنے والی دوائیں بھی شروع کروا دیں۔ ہماری ہدایات۔

فون بند ہو گیا۔ ہم اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے۔

کچھ دیر بعد پھر گھنٹی بجی۔

ڈاکٹر ، بلیڈنگ ختم  ہو گئی تھی ۔ بلڈ پریشر ٹھیک تھا لیکن اب ایک دم پھر سے بلیڈنگ شروع ہو گئی ہے اور بلڈ پریشر گر رہا ہے۔ مریضہ شاک میں جا رہی ہے …ڈاکٹر کی فکرمند آواز ۔

اجازت نامے پہ سائن کروائیں، آپریشن تھیٹر شفٹ کریں، چار بوتل خون منگوائیں، میں آ رہی ہوں۔

لیکن کس آپریشن کی اجازت لیں؟ ڈیوٹی ڈاکٹر کچھ کنفیوزڈ تھی۔

EUA and proceed .

Examination under anesthesia and proceed

‎کے معنی ہیں کہ مریضہ کو بے ہوش کرکے معائنہ کیا جائے اور پھر جو بھی حل نظر آئے وہ کیا جائے۔ یہ ٹرم بلائنڈ تو ہے لیکن اسے سینئر اور قابل اعتماد ڈاکٹرز استعمال کرتے ہیں۔

‎مریضہ آپریشن تھیٹر ٹیبل پہ لیٹی تھی۔ دونوں ہاتھوں سے خون کی بوتلیں لگی تھیں۔ بلڈ پریشر خون لگنے کے بعد کچھ قابو میں آ چکا تھا۔

‎مریضہ  کو بے ہوش کر نے کے بعد ہم نے ویجائنا اور

‎ بچے دانی کا معائنہ کیا۔ بچے دانی تھیلا بن کر خون کے لوتھڑوں سے بھری ہوئی تھی۔ ہم نے خون کے لوتھڑے نکال کر سکشن ویکیوم پائپ سے اندر کی صفائی کی اور پھر ایک اوزار سے بچے دانی کی دیواروں کو احتیاط سے کھرچا۔

بچے دانی خالی تو ہو گئی تھی مگر سکڑنے کے لیے تیار نہیں تھی ۔ اگر بچے دانی نہ سکڑے تو احتمال ہوتا ہے کہ بلیڈنگ دوبارہ شروع ہو گی۔

لیکن ہم کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں تھے۔ پہلے ہی بہت خون ضائع ہو چکا تھا۔

مریضہ کی پوزیشن بنائیں، ہم پیٹ کھولیں گے، ہم نے اعلان کرتے ہوئے انیستھیٹسٹ، نرس اور ڈاکٹر کو بتایا۔

کیا ؟ کیا بچے دانی نکالنی ہے؟ مریضہ صرف 25 برس کی ہے … نرس نے ہکلاتے ہوئے پوچھا۔

نہیں ، بچے دانی نکالنا آخری حل ہے، ابھی ہماری پوٹلی میں کچھ اور نسخے باقی ہیں … ہم نے جواب دیا۔

پیٹ کی ساری تہیں کھول کر بچہ دانی تک پہنچے۔ اسے ہاتھ میں پکڑا تو بالکل پتلے آٹے جیسی محسوس ہوئی .. اسے doughy feeling کہتے ہیں، ہم نے اپنی جونئیر کو بتایا۔

یہ صحت مند بچے دانی نہیں ہے اس لیے لاچار پڑی ہے، سکڑنے سے عاری ہے اور خون کا اخراج ہو رہا ہے۔

کیا دواؤں سے یہ سکڑ نہیں سکتی؟ ہماری جونئیر نے پوچھا۔

بیمار بچے دانی دواؤں سے قابو میں نہیں آتی، اس میں ہمت ہی نہیں ہوتی .. اس وقت اسے سہارے کی ضرورت ہے… یہ اس قدر بیمار ہے کہ دواؤں کا اثر ہونے تک اسے سہارا دیا جانا چاہیے ..

اور وہ سہارا کیا ہوگا؟ ہماری جونئیر نے پوچھا۔

دیکھتی رہو .. ہم نے مسکرا کر جواب دیا اگر چہ ہماری مسکراہٹ ماسک کے پیچھے سے دیکھی نہیں جا سکتی تھی ۔

ہم نے بچے دانی کو ہاتھ میں لیتے ہوئے نرس سے سوئی دھاگہ مانگا اور پھر چلا سوئی دھاگے اور گانٹھوں کا ایک سلسلہ۔

چلتے چلتے ہم نے سوچا بچے دانی سامنے ہے تو اس میں ایک ٹیکہ بھی لگا دیا جائے۔ ٹیکہ لگا کر بچے دانی کو واپس پیلوس میں رکھا۔ پیٹ بند کرنے سے پہلے ویجائنا کا دوبارہ معائنہ کیا کہ بچے دانی سے خون کے خروج کا کیا عالم ہے۔ ویجائنا خشک تھی۔

آہ ہا … ایک سکون بھری آواز۔

پیٹ بند کرتے ہوئے ہدایات کیں کہ لال خون کے ساتھ سفید خون بھی دیا جائے، اینٹی بایوٹکس شروع کر دی جائیں، بلڈ پریشر مانٹرنگ جاری رکھی جائے اور 2 گھنٹے بعد ہمیں اطلاع دی جائے۔

اسپتال سے نکلنے کو تھے کہ بیٹی کا فون آ گیا … امی واپسی پہ پزا لیتی آئیے گا ..

او کے .. جان امی …

2 گھنٹے بعد اسپتال سے فون آیا، میم مریضہ ہوش میں ہے، بالکل ٹھیک ہے، بلڈ پریشر نارمل ہے، خون دونوں طرف کی شریانوں میں جا رہا ہے۔ انٹی بایوٹک شروع کروا دی ہیں۔

او کے ، شکریہ ، صبح اس کیس پہ ڈسکشن ہو گی، سب تیار رہیں۔

جی میم …کون کون سا ٹاپک پڑھیں ؟

ڈاکٹر نے پوچھا۔

وہی جو سب کچھ ہوا … زچگی سے لے کر گھر جانے اور پھر بلیڈنگ کے ساتھ واپس آنے تک … سوچیے کہاں کیا گڑبڑ ہوئی؟ کیا تشخیص بنائی ہم نے؟ اور کیا کچھ کیا اور کیسے کیا؟

سوچو اور پڑھو صبح تک … صبح بات ہوگی … ہم نے کہا۔

بیٹی پاس بیٹھی سن رہی تھی، ہنس کر کہنے لگی، ہر وقت شرلاک ہومز نہ بنا کریں۔ سیدھی طرح بتا دیتیں کہ کیا حرج تھا؟

ارے بیٹی ، صاف صاف بتاؤ تو بھیجےمیں جاتا نہیں۔ اب ذہن پہ زور دیں گی، سوچیں گی اور پرابلم حل کرنے کا سوچیں گی اور یہ ہے پرابلم بیسڈ لرننگ… جو ہم نے ماسٹرخت یونی ورسٹی سے ایجوکشن سائیکاکوجی میں ماسٹرز کر کے سیکھی ہے …

قارئین ، تب تک آپ بھی سوچیں، اگلی بار کھلے گا سب ماجرہ !

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

متعلقہ مضامین

  • شرلاک ہومز کی گتھی !
  • کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  • شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
  • پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے: شیخ رشید
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی: حنیف عباسی