لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور:
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔
ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔
متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس سٹیشن میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی، متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے باہر دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کر کے تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل جبکہ نذیر عباسی کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شاہد سعید کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس تفسیر حسین شاہ تھانہ رمنا شاہد سعید قتل