موت کو بہت قریب سے دیکھا، زینت امان نے خطرناک واقعہ شیئر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز وہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک واقعہ شیئر کیا جو ان کے ساتھ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن شوٹ سے واپسی کے بعد، وہ بلڈ پریشر کی دوا لینے لگیں۔ جیسے ہی انہوں نے گولی نگلنے کی کوشش کی، وہ ان کے حلق میں پھنس گئی، جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
زینت امان نے کہا کہ وہ نہ تو گولی نگل پا رہی تھیں اور نہ ہی اسے باہر نکال پا رہی تھیں، اور کافی سارا پانی پینے کے باوجود گولی اپنی جگہ پر اٹکی رہی۔ اس دوران گھر میں صرف ان کے پالتو جانور موجود تھے، اور ڈاکٹر کا نمبر بھی مسلسل مصروف تھا۔ گھبراہٹ کے عالم میں انہوں نے زاہان خان کو فون کیا، جو فوراً ان کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
زینت امان نے مزید بتایا کہ زاہان کے آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا، جنہوں نے اطمینان دلایا کہ گولی وقت کے ساتھ گھل جائے گی۔ اس کے بعد اداکارہ نے گرم پانی پینے کا سلسلہ جاری رکھا اور کچھ وقت بعد گولی گھل گئی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں یہ سکھایا کہ زندگی میں بعض اوقات مسائل کا فوری حل تلاش کرنے کے بجائے صبر اور سکون سے کام لینا ضروری ہوتا ہے۔ یہ واقعہ ان کے لیے ایک سبق تھا کہ بعض مشکلات کا سامنا صبر اور حوصلے کے ساتھ کرنا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
زینت امان کے مداحوں نے اس واقعے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔