محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتِ حال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور جیک برگمین کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورۂ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہم امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔
کانگریس مین تھامس سوازی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور میں جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔
اس ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کانگریس مین تھامس محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔