ایلون مسک کو پاکستان سے معافی مانگنی چاہیے، سینیٹ کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک پر پاکستان مخالف مؤقف اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی، سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے ممکنہ طور پر ٹک ٹاک خریدنے پر ٹرمپ نے کیا کہا؟
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے ایلوں مسک پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے خلاف بھارت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ افنان اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ اسٹارلنک کو پاکستان میں لانچ کرنے کی اجازت ایلون مسک کی پاکستان سے معافی مانگنے سے مشروط کی جائے، ایلون مسک کے تبصرے گمراہ کن تھے۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے واضح کیا کہ اسٹار لنک انٹرنیٹ کو اس وقت تک لائسنس نہیں مل سکتا جب تک حکومت سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دیتی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ ایلون مسک کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں‘ ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر، ویڈیو وائرل
انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسٹارلنک صرف اس وقت پاکستان آئے گا جب اس کے آپریشنز حکومتی پالیسیوں کے مطابق ہوں گے اور مقررہ گیٹ ویز کے ذریعے پاکستان میں لانچ کیا جائے گا، انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اسٹار لنک نے پاکستان کے انٹرنیٹ سسٹم کو نظرانداز نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے، اسٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی اے کے پاس اپلائی کیا تھا لیکن پی ٹی اے نے معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا تھا، اسٹار لنک کا معاملہ اب نئی اتھارٹی پی اے ایس آر بی کے پاس ہے جس کی منظوری کے بعد پی ٹی اے سٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی اسٹار لنک پاکستان آ رہی ہے؟
پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور دیگر لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) خدمات کی نگرانی کے لیے ایک وقف اسپیس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی نے اسپیس ریگولیٹری اتھارٹی سے اگلی میٹنگ میں اسٹار لنک کے لائسنسنگ اور خلائی پالیسی کے دیگر خدشات کو دور کرنے کے لیے تفصیلی بریفنگ کی درخواست کی۔
ایک قانون ساز نے اسٹار لنک کے رجسٹری میکنزم اور زیر التوا سیکیورٹی کلیئرنس کی حیثیت پر سوال اٹھایا، انہوں نے پی ای سی اے قانون سمیت اپنی ذمہ داریاں وزارت داخلہ کو سونپنے پر وزارت آئی ٹی پر بھی تنقید کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹار لنک ایلون مسک پاکستان سینیٹ سینیٹر افنان اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹار لنک ایلون مسک پاکستان سینیٹ ایلون مسک اسٹار لنک کہ اسٹار پی ٹی اے کے لیے یہ بھی کیا کہ
پڑھیں:
جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔