یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کےبہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کے بہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق پچھلے پانچ سال میں ساڑھے 35 لاکھ ہنرمند پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں،پانچ سال میں ساڑھے 13 ہزار ڈاکٹرز روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے۔
ساڑھے 43 ہزار طب سے جڑے افراد بیرون ملک روزگار کیلئےگئے،اس کے علاوہ پچھلے پانچ سال میں 238 پائلٹ بیرون ملک نوکری کیلئے گئے۔
بتیس ہزار سے زائد پروفیشنل انجنیرز ملک سے باہر گئے،پانچ سال میں چوبیس ہزار اکائونٹنٹس نے روزگار کیلئے بیرون ملک سفر کیا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دس لاکھ لیبر کلاس روزگار کیلئے بیرون ملک گئی،دس لاکھ ڈرائیور روزگار کیلئے بیرون ملک گئےْ
چھ لاکھ جنرل مزدور روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،اس کے علاوہ پانچ لاکھ ہیرکٹر اور سیکورٹی گارڈ روزگار کیلیے باہر گئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پانچ سال میں ملک سے باہر باہر گئے
پڑھیں:
کراچی ائیرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کا سونا غائب ہونے کا انکشاف
کراچی ائیرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کا سونا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر نے گولڈ جیولری غائب ہونے کی شکایت کی، خاتون مسافرگذشتہ روز کراچی ائیرپورٹ سے کوئٹہ روانہ ہوئی تھیں۔
خاتون نے کہا کہ جب کوئٹہ پہنچی تو چیک کرنے پر اس کی گولڈ جیولری غائب تھی۔
ذرائع نے کہا کہ خاتون مسافر کی شکایت پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔